شاگردوں کو نفس سے مقابلہ کرنی کی تربیت
مرحوم آیت اللہ مرحوم بروجردی کی وفات کو پندرہ دن گزرے تھے اور تمام شخصیتوں نے فاتحہ خوانی بھی کرا دی تھی لیکن امام خمینی(رھ) نے کوئی فاتحہ خوانی بھی نہیں کروائی تھی 25 شوال امام صادق علیہ السلام کی شہادت کو آیت اللہ سعیدی اور مشہد کے کچھ بزرگ علماء امام خمینی (رح) کے پاس پہنچے اور امام (رہ) سے فرمایا اگر آپ نے فاتحہ خوانی نہ کروائی اچھا تاثر نہیں ہوگا اور پھر 25 شوال کو مشہد کے طلاب کی جگہ امام(رہ) کی طرف فاتحہ رکھنے کا پروگرام بنا جب امام (رہ) فاتحہ خوانی کی مجلس میں تشریف لائے تو ناظم نے بلند آواز کہا یہ فاتحہ خوانی حضرت آیۃ اللہ العظمی خمینی کی طرف سے برقرار ہے امام نے اس بات کو سنتے ہی اس شخص کو بلایا اور تاکید کی کہ جب یہ پروگرام جاری ہے دوبارہ میرا نام اعلان کی ضرورت نہیں۔