امام خمینی (رح) کے اپنے گھر سے خصوصا آپ کے بیٹے حجت الاسلام و المسلمین حاج سید احمد خمینی (رح) سے رابطہ کو برقرا ر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور امام کے پیغامات کو ایران منتقل کرنے میں مہم ترین واسطہ تھے۔ وہ 1977 ء تک قم میں مقیم رہے اور امام (رح) کے تمام تازہ ترین پیغامات کو ان کے دوستوں اور عوام میں منتشر کیا کرتے تھے۔ اس لئے ان کے نام پر آنے والے امام (رح) کے خطوط اور ان کا عوام کی رہنمائی کرنا، ایک مکمل موضوع ہے کہ جس پر ایک باقاعدہ کتاب لکھنے کی ضرورت ہے۔