رئیس ساواک کا دھوکہ

رئیس ساواک کا دھوکہ

ساواک کا رئیس (پاکروان) آپ سے ملاقات کرنے گیا

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ امام (رح) کے رسمی طور سے آزاد ہونے سے پہلے دو ماہ تک قیطریہ نامی جگہ پر ایک مکان میں نظر بند رہے، لیکن لوگ ان سے ملاقات کرسکتے تھے۔ اس مدت میں امام (رح) نے اپنے رسمی اور علنی نظریہ کا اظہار کرنے میں میلان ظاہر نہیں کیا۔ لیکن ایک بار جب (ساواک کا رئیس پاکروان) آپ سے ملاقات کرنے گیا تو امام (رح) نے کچھ بات کہی جسے اس نے برعکس اور تحریف کرکے نشر کیا۔ پاکروان نے امام سے کہا تھا کہ سیاست شیطنت اور دھوکہ دھڑی کے سوا کچھ نہیں ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ آپ کی سیاست میں مداخلت سے ان امور سے آپ آلودہ ہوں۔ امام نے اس سے کہا تھا کہ ہمیں اس معنی میں سیاست سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ لیکن ساواک نے اس طرح سمجھا تھا کہ امام نے کہا ہے کہ اب ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔ جب امام کو اسی بات کی خبر ملی تو آپ نے نظریہ کو بیان کرنے دشمن کی طرف سے پیدا کئے ہوئے شبہہ کو برطرف کردیا۔

ای میل کریں