کیا امام خمینی(رح) نے رضا شاہ سے ملا قات کی تھی؟
امام خمینی پرتال نیوز کی رپورٹ کے مطابق: 1397 آیت اللہ بروجردی کے فرمان پر امام خمینی (رہ) نے ایک ملاقات کی تھی اس ملاقات کی وجہ یہ تھی کہ تیرہ اسفند 1397 کو بہائیت کے ایک مبلغ نے ابرقوی گاوں کے نزدیک رباط میں ایک مسلم خاتون اور اس کے پانچ بچوں کو تلوار اور چاقو سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا جب اس خاتون اور اس کے پانچ بچوں کے قاتل اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے ایران کے ایک شہر سے گرفتار کیا تو رضا شاہ کی صہیونیزم حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کے اس جرم اور دلسوز واردات کو غیر بہائیوں کے ذمہ لگا دے یا قاتلوں کو سزا دلاے بغیر اس کیس کو ختم کر دے۔
آیت اللہ بروجردی(رہ) نے جب دیکھا کہ اگر وہ اس معاملہ میں خاموش رہیں گے تو صہیونیزم حکومت بہائیوں کے جرائم کو معاف کرتی رہے گی اور یہ لوگ اسی طرح ملک میں مظلوموں پر ظلم کرتے رہیں گے لہذا انہوں نے محکم ارادہ بنا لیا کے اس معاملہ میں وہ شاہ کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کریں گے اور انہوں نے امام خمینی کو اس کام کے لئے انتخاب کیا کیوں کے وہ جانتے تھے کے دربار کی شان و شوکت اور رسومات امام خمینی پر اثر انداز نہیں ہو ں گے بلکہ اس کام کی صلا حیت صرف روح اللہ ہی میں پائی جاتی ہے جو اہنے کردار اور مختصر و مفید گفتار سے رضا شاہ کے ارادے کو کمزور کر کے اسے اپنی بات منوا سکتے ہیں۔
وا ضح رہے کہ اس ملاقات کی کہانی بہت مفصل ہے جس کو کچھ لوگوں نے تفاوت کے ساتھ نقل کیا ہے اس داستان کو نقل کرنے والوں میں سے ایک آیت اللہ حائری یزدی ہیں لیکن حجۃ الاسلام والمسلمین مسعودی خمینی نے اس کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق: اس ملاقات میں امام خمینی(رہ) نے رضا شاہ کو اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا کہ وہ ان چھ افراد کے قاتلوں کی سزا کا حکم جاری کرے۔
آغای خلخالی اپنی یاد داشتوں میں اس طرح بیان کرتے ہیں: امام خمینی(رہ) نے آیت اللہ بروجردی(رہ) کے دور میں دو بار رضا شاہ سے ملاقات کی تھی اور دونوں مرتبہ آپ آیت اللہ بروجردی (رہ) کی طرف سے ان کا پیغام لے کر دربار پہنچے تھے۔
ادہر ان ملاقاتوں کے بارے میں امام(رہ) فرماتے ہیں رضا شاہ مجھے دیکھ کر خوش نہیں ہوتا تھا اور ملاقات کے دوران اسے اپنی زبان پر کنٹرول نہیں رہتا تھا اور گفتگو کے دوران اپنی باتوں پر مسلط نہیں ہوتا تھا۔
وا ضح رہے کہ رضا شاہ شروع سے ہی امام خمینی(رہ) سے خوف زدہ تھا اور وہ امام (رہ) کے وجود کو اپنے لئے خطرہ محسوس کرتا تھا کیوں کہ ان دونوں ملاقاتوں میں نے روح اللہ کے کردار اور گفتار میں ظلم کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت دیکھی تھی یہی وجہ ہے کہ اسلامی انقلاب ایران آج بھی دنیا بھر کے مظلموموں کی حمایت کر رہا ہے۔