مسلمانوں کے خلاف جنگ لڑنے ولاے سعودی حکام فاجر و فاسق ہیں:قاری عبد الرحمان

مسلمانوں کے خلاف جنگ لڑنے ولاے سعودی حکام فاجر و فاسق ہیں:قاری عبد الرحمان

مسلمانوں کے خلاف جنگ لڑنے ولاے سعودی حکام فاجر و فاسق ہیں

مسلمانوں کے خلاف جنگ لڑنے والے سعودی حکام فاجر و فاسق ہیں:قاری عبد الرحمان

کوئٹہ کی سنی جامع مسجد کے خطیب اور اتحاد امت کے داعی قاری عبد الرحمان نے اپنے ایک انٹرویو میں یمن کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: یمن کے لوگ بہت مظلوم ہیں، دنیا کے کفار و مشرک سعودیہ کی حمایت کر رہے ہیں اور سعودیہ مظالم ڈھا رہا ہے۔ سعودی حکام فاسق و فاجر ہیں، یہ اسرائیل کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکی ایما پر یمن اور ایران پر سیاست کر رہے ہیں، ان کی تگ و دو غیر اسلامی ہے۔ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، وہ اس اقدام کے تحت خود کو شریعت سے خارج کر چکے ہیں۔ ان کا شریعت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حرمین شریفین، مکہ اور مدینہ منورہ پر اپنے تصرف کو متولیت کا نام دے رہے ہیں، خانہ خدا کو یہویوں کے ہاں یرغمال بنا دیا ہے، یہ کیسی شریعت ہے؟، میں جہان اسلام کے علماء سے سوال کرتا ہوں کہ آل سعود کے اقدامات کیسے شرعی ہوسکتے ہیں۔ میں سوڈان کے علماء کے اقدام کو سپورٹ کرتا ہوں، جنہوں نے کہا ہے کہ اگلے سال حج نہیں کریں گے۔ اس لئے حج نہیں کریں گے کہ ہمارے پیسوں سے سعودی، یمنی مظلوموں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیوں یمن پر کوئی کچھ بولنے والا نہیں کہا:  یمن پر بولنے والا اس لئے نہیں ہے کہ اس خطے میں شریعت کے لئے کوئی جدوجہد کرنا والا نہیں ہے۔ ہمارے ہاں سارے دلال ہیں، ہمارے ہاں تو سید حسن نصراللہ نہیں ہے، جو حق بات کرے۔ یہاں تو دلال ہیں، جو یہاں بھی بات کرتے ہیں اور سعودی عرب میں بھی بات کرتے ہیں۔ دونوں جگہوں سے پیسے لے رہے ہیں، یہ خیانت ہے.

کوئٹہ کی سنی جامع مسجد کے خطیب نے کہا گر حق بات کرنی ہے تو ہمیں امام خمینی(رح) کی سیرت اپنانا ہو گی امام (رح) نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور مظلوموں کی مدد کی اور اُن پر ہو رہے مظالم کی مخالفت کی انہوں نے اپنی زندگی کے دوران فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کی اور اسرائیل اور امریکا کے مظالم کو دنیا  بھر کے سامنے بر ملا کیا  لیکن آج اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے عرب ممالک امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر اسلامی جمہوری ایران اور دوسرے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا جس طرح امام (رح) نے اسلام پر عمل کرتے ہوے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا اسی طرح آج ہمارے راہنماوں کو بھی حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے لیکن افسوس ہے اگر اس دور میں بھی کوئی حق گوئی کر رہا ہے وہ صرف اسلامی جمہوری ایران ہے آج ہمیں اس بات پر فخر ہے کے عالمی سطح پر اسلامی جمہوری ایران ہماری نمایندگی کر رہا ہے اور حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔

 

ای میل کریں