خانہ کعبہ کو دہشتگردوں کی جلانے کی کوشش ناکام

خانہ کعبہ کو دہشتگردوں کی جلانے کی کوشش ناکام

خانہ کعبہ کو دہشتگردوں کی جلانے کی کوشش ناکام

خانہ کعبہ کو دہشتگردوں کی جلانے کی کوشش ناکام

مکہ مکرمہ میں وہابی دہشت گردوں نے خانہ کعبہ پر پیٹرول چھڑک کراسے آگ لگانے کی کوشش کی جسے طواف کرنے والے عمرہ زائرین نے ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں وہابی دہشت گردوں نے خانہ کعبہ پر تیل چھڑک کراسے آگ لگانے کی کوشش کی جسے طواف کرنے والے عمرہ زائرین نے ناکام بنادیا۔ اطلاعات کے مطابق  خانہ کعبہ پر پیٹرول چھڑک کر اس کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے وہابی دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ،سعودی پولیس نے گھناؤنی حرکت کرنے والے وہابی دہشت گرد کی شناخت نہیں کی ہے۔

طواف کے دوران خانہ کعبہ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب طواف کرنے والوں میں سے ایک شخص نے اچانک پٹرول کی بوتل نکالی اوررکن یمانی پر چھڑک دیا اورآگ لگانے کی کوشش کی ۔ وہابی دہشت گرد نے غلاف کعبہ پرپٹرول چھڑکا اوروہاں موجود زائرین کو مخاطب کرکے کچھ کہا لیکن اسی دوران زائرین اسے دبوچ کر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ خانہ کعبہ میں اس سے قبل بھی ایک وہابی دہشت گرد نے آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور القاعدہ نے خانہ کعبہ کو شہید اور منہدم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس پہلے عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک رہنما ابو تراب المقدسی نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ خانہ کعبہ کا نقصان اس کے فائدے سے کہیں زيادہ ہے اور خانہ کعبہ کو ویران کرنے کا وقت پہنچ گیا ہے۔ داعش کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کی حامی نہیں بلکہ اسلام کی دشمن تنظیمیں ہیں ۔

عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش  کے ایک رہنما ابو تراب المقدسی نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خانہ کعبہ کا نقصان اس کے فائدے سے کہیں زيادہ ہے اور خانہ کعبہ کو شہید کرنے کا وقت پہنچ گیا ہے۔ داعش کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کی حامی نہیں بلکہ اسلام کی دشمن ہیں ۔

المقدسی نے کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کا نقصان اس کے فائدے سے کہیں زيادہ ہے اور اب خانہ کعبہ کو فتح کرکے اسے ویران کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔

داعش کا کہنا ہے کہ خانہ خدا کے زائرین صرف پتھروں کی عبادت کرتے ہیں پتھروں کو چومتے ہیں اور پتھروں کے اردگرد طواف کرتے ہیں اور عنقریب ابوبکر بغدادی کے حکم سے پتھروں کی عبادت کرنے والوں کو قتل کرکے کعبہ کو ویران کردیں گے۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ اسلام کے چہرے کو ۃخریب کرنے کے لئے بھیانک جرائم کا شام اور عراق میں ارتکاب کررہا ہے داعش دہشت گردوں نے شام میں کئی صحابہ کے مزاروں کو شہید کردیا جس میں اویس قرنی، عمار یاسر اور حجر بن عدی  کے مزار بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ دہستگرد تنظیم کی داعش کی ساری سرگرمیاں اسلامی قوانین کے مخالف ہیں اور اس وقت داعش امریکا اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے اسلام کے مقدسات کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

 

ای میل کریں