آٹھ جون رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے عنوان سے عالمی یوم القدس کے موقع پر کروڑوں ایرانی عوام نے تہران سمیت مختلف شہروں میں مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں ریلیوں میں شرکت کرکے مسجدالاقصی پر صہیونی قبضے اور غزہ میں حالیہ جارحیت کی پُر زور مذمت کی ہے
ایران کے مختلف صوبے، اضلاع اور علاقوں سمیت تہران کے مختلف حصوں میں تعینات ارنا کے نمائندوں کے مطابق؛ اس موقع کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اور انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) کو ماہ رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امام خمینی (رہ) کے مقاصد اور مظلوم فلسطینی قوم سے وفاداری کا اظہار کیا گیا ہے۔
تہران میں واقع مختلف مسجدوں سے یوم القدس کے ریلیوں کا آغاز ہوا جو تہران یونیورسٹی کے نماز گرونڈ تک لے جایا جائے گا۔
ان ریلیوں کا آغاز صبح ساڑھے 10 بجے سے ہوا جس کے دوران ایرانی قوم نے اسرائیل مردہ باد، ناجائز صیہونی ریاست مردہ باد اور ہیہات منا الذلہ کے نعرے لگائے۔
ایرانی غیور عوام نے بھرپور انداز سے یہ پیغام دیا کہ وہ صرف رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے حکم پر چلتے ہیں اور اسلامی انقلاب کے خلاف کسی بھی سازشوں کو اپنے اتحاد سے شکست سے دوچار کردیں گے۔
ایران کے سول اور عسکری حکام سمیت مختلف وزراء اور اعلی حکومتی عہدیدار نے بھی تہران کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ریلیوں میں شرکت کی اور ایرانی قوم کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایران کے 900 شہروں میں ہونے والی عالمی یوم القدس ریلیوں میں لاکھوں روزہ داروں کے ساتھ حکومتی ارکان، مسلح افواج کے سربراہان، مذہبی رہنما اور اہم شخصیات بھی شریک ہوئے تھے۔
5300 صحافی اور فوٹوگرافرز بالخصوص 150 غیرملکی صحافی اور میڈیا اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والی عالمی یوم القدس کی ملک گیر ریلیوں اور اجتماعات کو بھرپور کوریج دے رہے تھے۔
اس سال عالمی یوم القدس کے موقع پر ایرانی دارالحکومت تہران اور ملک کے تمام شہروں سمیت 900 شہروں اور درجنوں ممالک میں عالمی یوم القدس کے موقع پر خصوصی تقریبات اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) نے 7 اگست 1979 میں اسلامی انقلاب کی فتح کے کچھ ہی عرصے بعد اپنے ایک تاریخی بیان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔
عالمی یوم القدس دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جس میں مسلمان، ناجائز صہیونی ریاست کے انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔
اس دن کےموقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطین کے حق اور مقبوضہ سرزمین کی آزادی کے لئے مظاہرے کئے جاتے ہیں۔
القدس، مسلمانوں کا قبلہ اول اور دوسری مقدس مسجد، فلسطینیوں کی حقیقی سرزمین ہے جس پر صہیونیوں نے عالمی سامراجی طاقتوں کی مدد سے 1948 ناجائز قبضہ جمایا۔
قابض صہیونی ریاست کے جرائم پر فلسطینی عوام کے احتجاج کو انتفاضہ کا نام دیا گیا ہے اور اس مقصد کو پانے کے لئے اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔