پیرس میں روزانہ کا نظم

پیرس میں روزانہ کا نظم

استفتائات اور شرعی سوالوں کے جواب لکھنا

امام خمینی (رح) پیرس میں تقریر اور طالبعلموں اور لوگوں کے دیگر گروہ سے ملاقات کے علاوہ خود بنفس نفس اپنے روزانہ کے کاموں میں مندرجہ ذیل موارد پر کاربند تھے:

استفتائات اور شرعی سوالوں کے جواب لکھنا، خبروں کے ترجمہ شدہ متن کا مطالعہ، رپورٹیں اور بیرونی اخباروں کے اہم تجزیوں کا مطالعه، ملک کے حالات اور ایران سے موصول ہونے والی انقلاب کی رودادوں سے متعلق رپورٹوں اور اخبار کی تحقیق و بررسی، ملکی اور غیر ملکی سیاسی اور مذہبی شخصیات کے خطوط کو ملاحظہ کرنا، اہم خطوط کا جواب لکھنا، مختلف افراد سے خصوصی ملاقاتیں، انٹرویو، اندرونی اور بیرونی نامہ نگاروں اور پریس رپورٹروں کے سوالات کے جوابات، انقلاب سے متعلق پیغامات اور اعلامیہ لکھنا، واجبات اور مستحبات کی ادائیگی اور منظم وقت میں روزانہ ایک جز قرآن پڑھنا، گھر کے اراکین اور اعضائے سے ملاقات (کوثر، ج 2، ص 20)

پیرس میں امام (رح) کا نظم اس طرح تھا کہ صبح کو ٹھیک 11/بجے آپ چائے یا پھل کھاتے ہیں اور اگر 10:30 یا 11:30 بج گئے تو آپ نہیں کھاتے تھے اور میں یہ بھی جانتا تٹا کہ آپ خلال وقت پر وضو کرتے ہیں۔

اس قسم کے حیرت انگیز اصول و ضوابط اسی انسان کے ہوسکتے ہیں جو بچپن سے لیکر آخری عمر تک پابند ہو اور انتھک ریاضت کی ہو۔

ای میل کریں