اہل بیت علیہم السلام کے مصائب پر رونا۔
علی دوانی نقل کرتے ہیں: کئی بار ہم نے دیکھا ہے جب مسجد یا کسی گھر میں علماء کرام حضرت ابا عبد اللہ علیہ السلام کی مجلس میں شرکت کرتے تھے خطیب یا کوئی دوسرا جو کچھ بھی کہتا تھا، چاہیے کوئی لطیفہ ہو یا درد بری بات ہو یا چاہیے گفتگو دکھی ہو یا مسکراہٹ کے ساتھ ہو کچھ علماء ہنستے تھے اور کچھ درد برے الفاظ سے متاثر ہو کر سر ہلاتے تھے اور بلند بلند گریا کرتے تھے، لیکن امام خمینی (رح) بڑے آرام سے بیٹھ کر سنتے تھے امام خمینی (رح) کا یہ رویہ سب کے لئے حیران کن تھا لیکن جیسے خطیب یا ذاکر اہل بیت علیہم السلام کے مصائب کو بیان کرنا شروع کرتا تھا امام خمینی (رح) اپنے جیب سے رومال نکالتے تھے اور بے اختیار رونا شروع ہو جاتے اور آنسو بہاتے تھے۔
اور کبھی کبھی ہم دیکھتے تھے کہامام خمینی (رح)نے رومال کو اپنے چہرہ پر ڈال رکھا ہے اور بڑے غور سے خطیب اور ذاکر اہل بیت علیہم السلا م کے بیان کو سن رہے ہیں لیکن ہم دیکھ رہے تھے کس طرح امام خمینی (رح) کی آنکھوں سے بڑے بڑے آنسو ٹپک رہے تھے۔