یہ واقعہ حاج مصطفی کی شہادت کا واقعہ ہے۔ اس واقعہ کو ظاہرا دوسرے لوگوں نے بھی بیان کیا ہوگا لیکن میں اس واقعہ کا عینی شاہد ہوں۔ سید مصطفی خمینی (رح) کی تشییع جنازہ میں کافی بھیڑ تھی۔ تشییع امام علی (ع) مسجد سے ہورہی تھی۔ علماء، افاضل، اور عوام کا مجمع تھا اور لوگ امام علی (ع) کے حرم کی طرف تشییع کرتے ہوئے بڑھ رہے تھے۔ نجف کا گورنر آیا امام خمینی (رح) بیٹھے ہوئے تھے اور اس کے آنے کے بعد امام (رح) اٹھے نہیں۔ یہ سب امام (رح) کی شجاعت اور بہادری کی دلیل ہے چونکہ صوبہ دار بعثی پارٹی کا ایک رکن تھا لیکن امام (رح) پر اس کی آمد کا ذرہ برابر اثر نہ ہوا اور اپنی عالمانہ شان کو باقی رکھتے ہوئے اس کے لئے قیام نہ فرمایا۔