جیل کا واقعہ

جیل کا واقعہ

تم لوگ مجھ سے متعلق چار کام انجام دے سکتے ہو

انقلابی تحریک کی ابتدا کے زمانے، حضرت امام (رح) کو قم سے تہران لے گئے، اور جیل میں بند کردیا، لیکن بعد میں آزاد بھی کردیا۔ امام خمینی (رح) نے زندان میں امن کمیٹی کے سربراہ سے فرمایا: تم لوگ مجھ سے متعلق چار کام انجام دے سکتے ہو، ایک تو یہ کہ مجھے جلاوطن کرو، دوسرا یہ کہ مجھے ماردو، تیسرا یہ کہ مجھے جیل ہی رکھو، یا یہ کہ رہا کردو۔ میرے ان چاروں موارد میں کوئی فرق نہیں اور سب برابر ہیں، لیکن تمہارے لئے ہر کام میں نقصان اور ضرر ہے۔

درسایہ آفتاب، ص 89

ای میل کریں