امام خمینی (رح) فرمایا کرتے تھے:
جب میں کسی استاد کے پاس درس پڑھنے کا آغاز کرتا تھا تو اسے ہر حال میں آخر تک پہنچاتا تھا اور در میان میں کبھی بھی نہیں چھوڑتا تھا۔
حضرت امام (رح) کئی سال تک مرحوم آیت اللہ صدر اور آیت اللہ زنجانی کی طرف سے منعقد ہونے والی مشترک بحث میں شرکت کرتے رہے اور اس کے بارے میں آپ خود فرماتے ہیں:
ایک دفعہ میرے اور مرحوم آیت اللہ زنجانی کے درمیان مباحثہ کے دوران تھوڑی تلخی ہوگئی لیکن میں نے ان کی عظمت اور عمر میں بڑا ہونے کی وجہ سے ان کا ہاتھ چوم لیا اور بات ختم ہوگئی۔
پا بہ پای آفتاب، ج 4، ص 201