الحاج سید احمد خمینی

احمدآغا امام خمینی (رح) کے مشیر امین اور آپ کے لئےمعزز شخص تھے

الحاج سید احمد خمینی کی وفات کی سالگرہ کے دن

رہبر انقلاب: مجھے یاد ہے کہ امام خمینی (رح)  نے دو مرتبہ فرمایا: احمد میرے لئے معزز شخص ہیں ہاشمی صاحب نے بھی اس بات کو اسی دوران نماز جمعہ کے خطبوں میں نقل کیا تھا اور فرمایا کہ ہم نے جب ان الفاظ کو سنا تو اتفاق سے ہم دونوں،دونوں مرتبہ ساتھ تھے۔

پہلی مرتبہ تیرہ سو اٹھاون میں جب حضرات میں سے ایک کے بیٹے نے اپنے والد کے ایک احساسی مسئلہ پیدا کیا تھا امام (رح) نے بڑی سختی سے بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا اگر چہ میں احمد آغا سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن اگر اسے پکڑ لیں یا مار ڈالیں تو میرا دل متاثر نہیں ہو گا اور نہ ہی میں پیچھے ہٹوں گا۔ یہ عجیب الفاظ تھے جو امام خمینی (رح) کے دل کی طاقت کوبیان کر رہے تھے۔

دوسری مرتبہ حال ہی میں تھا جب انھوں نے اپنے دبے الفاظ میں اس بات کو فرمایا تھا امام (رح) کا یہ طریقہ تھا جن باتوں کو  وہ کہنا چاہتے بعض اوقات واضح الفاظ میں نہیں فرماتے تھے بلکہ اپنے گفتگو کے دوران دبے الفاظ میں بیان کر دیتے تھے۔

احمد میری نگاہ میں معزز شخص ہیں لیکن اگر وہ اس طرح کرے گا تو میں اس کا علاج کروں گا۔ بہر حال معزز شخص تھے۔

الحاج احمد امام کے مشیر امین تھے امام (رح) نے جب اس جملہ کو فرمایا کہ احمد کسی بھی ایسی چیز کو میری طرف نسبت نہیں دیتے جو میں نے نہ کہی ہو امام (رح)  کی یہ گواہی بہت قیمتی اور اہم ہے اور اور ایسا ہی تھا ہم نے بھی جتنا دیکھا تھا اسی چیز کو محسوس کیا تھا۔

ای میل کریں