معجزہ تھا، معجزہ اِک! انقلاب ایران کا / قصرِ باطل کو کیا صد پارہ جس نے سر بہ سر
ملتِ خوابیدہ جاگی لے کے کروٹ یک بیک / مٹ گیا اِک حاکمِ سفاک و ظالم، بد گُہر
بتکدہ جو و جفا کے منہدم سب ہوگئے / دبدبہ شاہی کا، رعت و داب اور فرعونیت
آنِ واحد میں مٹا، حرفِ غلط کی طرح سب / تاجِ شاہی، کروّفر اور عزّ و جاہ و منزلت
کہتی ہی دنیا خمینی جس کو اِک بطلِ جلیل / انقلاب ایران میں لایا وہ مردِ با صفا
حق نگر، حق دوست، تحسیں اور مردِ حق شناس / بالیقیں تھا نائبِ برحق امامِ عصر کا