اردو شاعری

سلام اے مسافرِ نجف

مسینی سلامہ- عراق (ساجد نجمی)

ایک لمحہ

جو آیا اور امر ہوگیا

ایک جھونکا

جو آیا تو اپنی خوشبو سے چمن کو معطر کرگیا

ایک سپنا

جو دیکھا تو حقیقت کا روپ دھار گیا

 

عجم کی طرف 6 سال 8 ماہ اور 4دن کے بعد بڑھا

انساں کا

جم غفیر اسے خوش آمدید کہتا ہے

وہ سچا

اور کھرا

انسان تھا۔ جو ظالم کے لئے علی کی تلوار

اور مظلوموں کے لئے نگاہِ کرم تھی

یہ نگاہ

نگاہ تو بادہ خور کو دلی بنادیتی ہے

وہ خود ولی تھا              امام تھا

اس امام پر سلام

جو خمینی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے

اور جو مقامِ نجف کا مسافر تھا

سلام     سلام اے مسافرِ نجف

ای میل کریں