نجف کی شدید گرم اور خشک ہوا

نجف کی شدید گرم اور خشک ہوا

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ نجف کی ہوا زہریلی ہے

امام  خمینی (رح) نجف کی شدیدگرم اور خشک ہوا کے ساتھ مانوس نہیں تھے، اور اسی ہوا کی شدت کی وجہ سے بہت سارے افراد جو کئی سالوں سے نجف میں آکر آباد ہوئے تھے وہ بھی بے حد مشکل میں گرفتار تھے۔ اس پر آقا خلخالی نے ایک طولانی مقدمہ بیان کرنے کے بعد کہا کہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ نجف کی ہوا زہریلی ہے اور کوفے کی ہوا معتدل اور صاف ہے لہذا جو لوگ بھی یہاں رہتے ہوئے بیمار ہوگئے تھے جب وہ کوفہ گئے ہیں تو بالکل صحت مند ہوگئے ہیں۔

جیسے ہی حاج شیخ نصراللہ کی بات مکمل ہوئی، امام نے اپنا سر اٹھایا اور تشکر آمیز، تلخ تبسم فرما کر کہا:

کیا میں اپنی ذات کی حفاظت کے لئے نجف سے کوفے چلا جاؤں جب کہ ایران میں ہمارے کئی مسلمان بھائی شاہ کے ظلم کی بھٹی میں جل رہے ہیں۔

در سایہ آفتاب، ص 85

ای میل کریں