میری زندگی میں امام خمینی (رح) سے وابستہ ایک اور بہترین واقعہ یہ ہے کہ جب طے تھا کہ کل پیرس سے تہران جانان ہے، اس دن امام خمینی (رح) نے فرمایاکہ : جتنے افراد بھی میرے ہاں آتے جاتے ہیں وہ سب آج رات میرے گھر پر اکٹھے ہوں۔ امام کا مقصد وہ لوگ تھے جو امام (رح) کے ہاں کام کیا کرتے تھے۔ ہم تقریبا بیس افراد تھے جو نماز جمعہ کے بعد آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ (رح) نے ہمارے لئے دعا فرمائی اور ہمیں چند ایک نصیحتیں کیں۔ اس کے بعد اس قدر عاجزانہ شکریہ ادا کیا کہ ہم سب کو احساس ندامت ہونے لگا، پھر فرمایا:
آپ اس جہاز میں میرے ساتھ نہ آئیں کیونکہ خطرہ ہے لہذا یہ خطرہ میرے لئے ہی رہے۔
اس زمانے امام (رح) کا جہاز اس قدر خطرے میں تھا کہ کسی بھی وقت ایرانی حکومت کی جانب سے اسے نشانہ بنایا جاسکتا تھا۔
پابہ پای آفتاب، ج 2، ص 128