شیعہ نیوز- عوامی حمایت ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی اور استواری کی وجہ ہے۔ عراقی کردستان کے مشہور سیاست دان نے انقلاب اسلامی کی فتح کی سالگرہ پر کہا: یہ انقلاب، صحیح معنوں میں عوامی انقلاب تھا، اور اس کی کامیابی اور استحکام کی وجہ عوامی حمایت ہے۔ڈاکٹر محمود عثمان نے کہا: عوامی حمایت ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی اور استواری کی وجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا: ایران کا اسلامی انقلاب پوری دنیا پر اثر انداز رہا ہے اور یہ تاثیر ابھی تک برقرار ہے اور محسوس کی جاسکتی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے سابق رکن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: اسلامی انقلاب نے آیت اللہ خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کی سربراہی میں یہ ثابت کردیا ہے کہ عالمی معاملات میں اس کا کردار رہا ہے اور اس انقلاب کی کامیابی کی بعض وجوہات اس کے سربراہ کے عقائد اور افکار سے وابستہ ہیں۔محمود عثمان نے ایرانی اسلامی انقلاب کی امریکی اور اسرائیلی سازشوں کے مقابلے میں اثر و رسوخ کے بارے میں ایک سوال پر کہا:
ایران کے اسلامی انقلاب نے امام خمینی (رہ) کی سربراہی میں ابتدا سے ہی ”نہ شرقی، نہ غربی“ کا نعرہ اور فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع اور اسرائیل کی مخالفت کی راہ اپنا لی تھی۔
اسی واضح پالیسی کی وجہ سے اسے امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے اگرچہ ان مخالفتوں نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، کیونکہ اسلامی انقلاب ہمیشہ سے اسی راہ اور آیت اللہ خمینی (رہ) کے عقائد پر استوار ہے۔انہوں نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی انقلاب نے پورے عالم اسلام میں عوامی تحریکوں کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔