ایران خطے کی بڑی طاقت اور اسلامی دنیا کے لئے مشعل ہے۔ ایران اس جنگی دور میں خطے میں اہم کردار پیش کر رہا ہے خظے میں صرف یہی ملک ہے جو اس وقت قابل اعتماد ہے۔ اسلامی جمہوری ایران نے یہاں تک پہنچنے کے لئے عراق سے آٹھ سال جنگ جس کو مغرب کی حمایت حاصل تھی تحمل کیا ہے اور آخر کار جیت حاصل کی ایران اور عراق کی جنگ کے دوران مغرب نے ہمیشہ کی طرح بد ترین فیصلے کئے اور اس طرح صدام کو ایک قتل عام کرنے والی مشین بنا دیا۔
ایران اس وقت ایک طرف سے ایک طرفہ جنگ میں مبتلا ہے جبکہ دوسری طرف سے عراق کی مظلوم عوام کا مسلمان ہونے کی حیثیت سے حمایت کر رہا ہے۔ ایران اس وقت بغیر کسی پریشانی کے اس چھوٹے اور بڑے شیطانوں کی لڑائی کا گواہ ہے لیکن یہ عمل اس بات کی رکاوٹ نہیں بنا کہ آیۃ اللہ خامنہ ای ایران کے رہنما اور روحانی رحمت اور محبت کی دعوت دیں اور صدر صلح کی پیشنہاد کرے۔