امام خمینی (رح) نے آیت اللہ العظمی بروجردی کی وفات کے بعد پہلے دن ہی طلاب کرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ فرمایا:
کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ لوگ مرجعیت کا منصب، کسی نا اہل کے حوالے کر بیٹھیں۔ مرجعیت ایک امر الہی ہی کہ جس کا انتخاب ذاتی اختلافات سے ہٹ کر کرنا ہوتا ہے۔ شیخ عبدالکریم حائری کے زمانے میں ہم تین سو طلاب تھےاور سب کے سب امام زمان (عج) اور مومنین کی آنکھوں کا تارا تھے۔ لہذا آپ طلاب کرام بھی اپنے سابقین کی اس گراں قیمت میراث کے سچے محافظ رہیں اور کوئی ایسا کام نہ کریں کہ جس سے امام زمان (عج) اور مومنین کے حضور اپنا مقام و منصب کھو بیٹھیں۔
پا بہ پای آفتاب، ج 4، ص 90