امریکا سے دوستی گھاٹے کا سودا ہے

امریکا سے دوستی گھاٹے کا سودا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ: پاکستان، امریکی رہنماؤں کو بےوقوف سمجھتا ہے!

ٹرمپ: پاکستان، امریکی رہنماؤں کو بےوقوف سمجھتا ہے!

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ایران، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ پاکستان، امریکی رہنماؤں کو بےوقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بےوقوفی کی!!

سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا نے گزشتہ 1۵ سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دےکر بہت بڑی بےوقوفی کی، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا وہ سمجھتے ہیں ہمارے لیڈرز بے وقوف ہیں۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلےگا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب صدر ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، حال ہی میں امریکی صدر کیجانب سے وضع کی جانے والی قومی سلامتی کی حکمت عملی میں بھی کہا گیا تھا کہ ہم پاکستان پر اس کی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے جاری کوششوں میں تیزی لانے کےلیے دباؤ ڈالیں گے، کیونکہ کسی بھی ملک کی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کےلیے حمایت کے بعد کوئی بھی شراکت باقی نہیں رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ امریکا سے دوستی گھاٹے کا سودا ہے!!

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکا سے پارٹنر شپ میں پاکستان کا فائدہ ہے، لیکن حقیقت یہ ہےکہ ہمیں اس پارٹنر شپ سے ہمیشہ گھاٹا ہی ہوا ہے؛ امریکہ کا بیان اس خطے میں اپنی تمام تر ناکامیوں کی داستان ہے؛ ہم جو بھی پارٹنر شپ کریں گے اپنے فائدے کےلئے کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان کو بلیک میل کرنا چھوڑ دے، امریکہ پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتا۔ پاکستان کی سفارتی سطح پر کسی قسم کی کمزوری نہیں ہے۔ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ایران، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوست ممالک اسی طرح ہمارے ساتھ ہیں جیسے پہلے کھڑے تھے۔

ای میل کریں