ماہ مبارک رمضان میں امام خمینی (رح) کی عبادت الہی کا ٹایم ٹیبل اس طرح تھا کہ آپ ساری رات مشغول عبادت رہتے اور صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد تھوڑی دیر استراحت فرماتے۔ لیکن تھوڑی ہی دیر بعد آپ بیدار ہوجاتے اور اپنے زندگی کے دوسرے امور کو انجام دیتے۔ آپ (رح) کی غذا اور دوسری کھنے کی چیزیں بہت ہی سادہ تھیں۔