امام خمینی (رح) نجف میں گرمی کے موسم میں روزے کے ساتھ ظہر و عصر کی نماز با جماعت ادا کرنے کے لئے آیت اللہ بروجردی کے مدرسے میں تشریف لے جایا کرتے تھے۔ ہر روز آپ پہلے آٹھ رکعات نماز نوافل ادا کرتے اور اس کے بعد فریضہ نماز اور پھر تعقیبات انجام دینے کے بعد گھر تشریف لاتے۔ جمعہ کے علاوہ بقیہ تمام دنوں میں یہی کیفیت رہتی تھی۔ روز جمعہ آپ نماز نافلہ کو گھر پر پڑھتے اور مدرسہ میں آپ دونوں نمازوں کو ملا کر پڑھتے اور نماز عصر کی اذان کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ یہ نکات آپ کی عبادت کے طریقہ کار اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔
پابہ پای آفتاب، ج 2، ص 102