حسن خمینی؛ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت

حسن خمینی؛ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت

امام خمینی: مسلمانوں کیلئے کسقدر دردناک بات ہےکہ مٹھی بھر اوباش کیجانب سے اللہ تعالی اور اسکے عظیم رسولوں کی اہانت کی جا رہی ہے!!

امام خمینی: مسلمانوں کےلئے کس قدر دردناک بات ہےکہ مٹھی بھر اوباش کی جانب سے اللہ تعالی اور اس کے عظیم رسولوں کی اہانت کی جا رہی ہے!!

یادگار امام نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے تحریک آمیز اور انسانیت مخالف فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی: آج، امت مسلمہ اور تمام اسلامی ریاستوں کو تاریخ کے ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے جس سے فرار ممکن نہیں اور انہیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

جماران کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی نے اپنے ایک بیان میں لکھا:

... مسٹر ٹرامپ نے اپنے غیرسنجیدہ  عمل سے جہاں بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کو پامال کیا ہے وہی انسانی حقوق سے متعلق امن کی حمایت پر مشتمل تمام امریکی نعروں اور پالیسی کے خلاف عمل کیا ہے۔

یقیناً عداوت پر مبنی اس فیصلے پر خاموشی سے صہیونی سازشوں کو عملی شکل دینے کا موقع فراہم ہوگا جبکہ اسلامی دنیا کی شناخت، فلسطین اور قدس کے مسئلے سے وابستہ ہے اور حقیقت وہی جس کی جانب آج سے 35برس قبل حضرت امام خمینی نے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا تھا:

"قدس کا مسئلہ ایک ذاتی مسئلہ نہیں ہے، اس کا تعلق کسی ایک ریاست سے نہیں ہے، یا پھر دور حاضر کے مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق دنیا کے تمام موحدین نیز ماضی، حال اور مستقبل کے تمام مومنین سے ہے، جس دن سے مسجد الاقصی کی بنیاد پڑی اس دن سے جب تک نظام ہستی میں سیاروں کی گردش باقی ہے، اس کا تعلق تمام مومنین سے ہے اور دور حاضر کے مسلمانوں کےلئے کس قدر دردناک بات ہےکہ تمام مادی اور روحانی وسائل کے باجود ان کی آنکھوں کے سامنے مٹھی بھر اوباش کی جانب سے اللہ تعالی اور اس کے عظیم رسولوں کی اہانت کی جا رہی ہے۔

اور کس قدر اسلامی ریاستوں کےلئے خفت کی بات ہےکہ دنیا کے سپر پاور طاقتوں کے نبض حیات پر ہاتھ رکھنے کے باوجود امریکہ جیسی تاریخ انسانیت کی خونخوار حکومت کے سامنے خاموش تماشائی بن کر بیٹھی رہیں اور یہ نامطلوب عنصر، قلیل تعداد پر مشتمل ایک جماعت کے ذریعے ان کے قبلہ اول پر قابض ہونے کے بعد تمام تر بے شرمی کے ساتھ انہیں للکارتا رہے"۔

اسلامی جمہوریہ ایران، حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ کی تعلیمات سے الہام لیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں بیت المقدس کی آزادی کےلئے اپنی حمایت جاری رکھےگا اور خدا کے فضل سے امت اسلامی کی جدوجہد سے نصرت پر مبنی الہی وعدہ پورا ہوکر رہےگا اور انشاءاللہ تعالی، قدس کے حوالے سے مذموم عزائم رکھنے والے اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہونگے اور ان کے مذموم مقاصد سے، انتفاضہ اسلامی کا دائرہ کار وسیع ہو جائےگا۔

"وَ مَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ‌" اور فتح و نصرت صرف اللہ ہی کی جانب سے ہے جو بڑا غالب آنے والا، حکمت والا ہے۔

‎سید حسن خمینی

بروز جمعہ 19 ربیع الاول / 8 دسمبر2017

ای میل کریں