آزادی فلسطین، اسلامی معاشرے اور حریت پسندوں کی نظروں میں سرفہرست

آزادی فلسطین، اسلامی معاشرے اور حریت پسندوں کی نظروں میں سرفہرست

استقامت اور پائیداری نے صحیح معنوں میں ہمیں دیکهایا کہ یہی اسلوب عمل ارض مقدس کی آزاد سازی کیلئے بہترین راہ ہے۔

جماران نیوزایجنسی کے مطابق، "ملت فلسطین کے مدافع گروپ" کے سیکرٹری جنرل خانم زہرا مصطفوی نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی(رح) اور انقلاب اسلامی ایران نے فلسطین کی آزادی کو اسلامی معاشرے اور تمام حریت پسند انسانوں کے امور میں سرفہرست قرار دے رکها ہے، کہا: انقلاب اسلامی کی رسـا اور دوڑ بهاگ کرنے والی ثقافت نے تمام علاقے میں، خاص کر فلسطین میں عظیم تبدیلیاں نمایاں کر دیکهایا ہے۔

خانم مصطفوی نے "غزہ، پائیداری کی نشان" کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

غزہ کی عوام اپنی استقامت کے سبب، اس علاقے کو دشمن کے ہاته آنے نہیں دیا یہ ایک عظیم تبدیلی ہے جو غاصب صیہونی کی تمام پالیسیاں درہم ہوگئی اور علاقے میں جدید شرائط کا حاکم اور نافذ ہونے لگا۔

آپ نے مزید کہا: استقامت اور پائیداری نے صحیح معنوں میں ہمیں دیکهایا کہ یہی اسلوب عمل ارض مقدس کی آزاد سازی کیلئے بہترین راہ ہے۔

مصطفوی نے رہبر معظم انقلاب کا عوام سے اس راہ میں گامزن رہنے کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: فلسطین کی جہادی قیادت کی اکثریت معظم لہ کے اسلوب عمل کی بهرپور حمایت کرتے ہیں اور اسے فلسطین کے اندر حقیقی معنوں میں انقلاب کی واحد راہ سمجهتے ہیں۔

حضرت امام راحل(رح) کی بیٹی، خانم مصطفوی نے اپنے کلام کے اختتام میں حالیہ ناگوار واقعہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی اور توہین کو عصر حاضر کی پیشرفتہ جاہلیت کی نشان اور گواہی جانا اور شدت سے نفرت وبیزار کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ترقی یافتہ جاہلیت، آزادی اور آزاد اندیشی کے عنوان سے تمام ناپاک عزائم کو بروئے کار لاتے ہیں جبکہ حقیقی آزاد اندیش حضرات ایسے افکار واعمال سے دور اور پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ای میل کریں