اپنی زندگی کے آخری ماہ شعبان میں آپ کی راتوں کا معمول نہایت عجیب بن گیا تھا۔ کیونکہ ہمارا سونے کا کمرہ آپ کے کمرے کے پیچھے ہوا کرتا تھا لہذا ہم ہمیشہ رات کو امام (رح) کا گریہ اور زور و قطار سے رونے کی آواز کو سنا کرتے تھے۔ میں نے جب کبھی بھی کان لگائے اور توجہ کے ساتھ سنا تو معلوم ہوا کہ امام (رح) مناجات شعبانیہ کی تلاوت کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ گریہ و زاری کررہے ہیں۔