گناہ کا سبب

گناہ کا سبب

اپنی باتیں کرو

امام (رح) کی زوجہ یعنی میری نانی اماں، فرمایا کرتی تھیں کہ: امام (رح) کا ہمارے لئے فقط یہ حکم تھا کہ ہم گناہ نہ کریں۔

بعض اوقات جب ہم گھر میں بیٹھے کسی مہمان یا کسی چیز کے بارے میں بات کرنے لگتے تو امام (رح) فرمادیتے:

کوئی ایسی بات نہ کرنا جو گناه کا سبب بنے!

ہم جواب میں عرض کرتے:

آقا یہ تو کسی کی غیبت نہیں ہے۔ ہم ایک چیز کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ تو آپ فرماتے:

جب غیروں کی بات شروع ہوتی ہے تو نہ چاہتے ہوئے کبھی ان کی غیبت ہوجاتی ہے، اس لئے آپ اپنی باتیں کرو، کیا تمہاری اپنی باتیں نہیں ہیں کہ جنہیں ایک دوسرے کے لئے بیان کرو۔ لہذا دوسروں کی باتیں نہ کرو۔

 

ای میل کریں