گذشتہ زمانہ میں ایک مرتبہ امام(رح) گاڑی کے ذریعہ مشہد تشریف لے گئے مجھے بھی اسی سال اسی گاڑی میں بیٹھ کر جانے کا شرف حاصل ہوا البتہ میں اس وقت ایک جوان طالب علم تھا اور میں امام(رح) کو پہچانتا تھا وہ نہایت سادگی میں زندگی بسر کرتے تھے مثلاً جب ہم سمنان پہنچے اور گاڑی کھڑی ہوئی تو امام(رح) نے وہاں کھانا کھایا اور اس کے بعد وضو کر کے اپنی عبا وہیں بچھا کر بیٹھ گئے اور تھوڑا سا آرام فرمایا، آپ تصور کریں کہ حوزہ علمیہ کا ایک عظیم الشان مجتہد اور استاد دوسرے مسافروں کی طرح برتاؤ کرے جہاں ہر طرح کے افراد موجود تھے۔ معلوم ہے کہ ان کے کام خدا کے لئے تھے، اس کے بعد جب خواجہ ربیع گاڑی رکی تو میں نے دیکھا کہ امام(رح) خواجہ ربیع کی زیارت کر کے پلٹے، ان کی زندگی کا شریفانہ انداز ہم سب کے لئے نہایت دلکش تھا، ہم سوچتے تھے کہ امام(رح) مشہد تشریف لے جارہے ہیں تو ان کے پاس کافی ساز وسامان ہونا چاہئے لیکن ہم نے دیکھا کہ ایسانہیں ہے۔