اگر تدریس کے بعدہم پانچ طالب علم احترام کی غرض سے امام(رح) کے پیچھے چلنا چاہتے تھے تو وہ فرماتے تھے: تشریف لے جاؤ!معمول کے مطابق رواج یہ تھا کہ طلاب علما ء کے پیچھے پیچھے چلتے تھے لیکن یہ چیز امام(رح) کو اچھی نہیں لگتی تھی، وہ اپنے گھر کی جانب اکیلے جاتے تھے اور اکیلے ہی تدریس کے لئے آتے تھے اور اس طرح کی نمائش اور ظاہری عناوین سے دوری اختیار کرتے تھے جو انسان کی عظمت کی علامت شمار ہوتے ہیں