خط کا لفافہ دور نہیں پھینکتے تھے

خط کا لفافہ دور نہیں پھینکتے تھے

امام(رح) ہر چیز میں کافی حد تک قناعت سے کام لیتے تھے

امام(رح) ہر چیز میں کافی حد تک قناعت سے کام لیتے تھے، قلم سے بھی کا فی حد تک استفادہ کرتے تھے جیسا کہ حضرت علی(ع)  نے فرمایاہے قلم کی نوک کو ہلکا رکھو اور لائنیں ایک دوسرے کے نزدیک لکھو ۔ امام(رح) نے اپنی زندگی میں یہ طریقہ اپنایا ہوا تھا کہ مثلاً آپ(رح) کی خدمت میں جو خطوط لکھے جاتے تھے کیونکہ عام طور پران میں لیٹر پیڈ سے استفادہ کیا جاتا تھا اور ان میں سے بعض  دو صفحوں یا اس سے مزید صفحات پر مشتمل ہوتے تھے اور پاکٹ کے اوپرایڈرس اور عنوان کے علاوہ کافی مقدار میں سفید جگہ ہوتی تھی تو امام (رح) ان تمام کاغذوں اور پاکٹوں سے استفادہ کیا کرتے تھے اور مقدمہ کے طور پر اپنے علمی نوٹس لکھتے تھے! انہیں اقتصادی مسائل پر اس قدر توجہ تھی کہ بعض افرادکے پاس وہ تحریریں ابھی بھی موجود ہیں۔

ای میل کریں