قرآن کریم کی تلاوت ترک کرنا ہوگی

قرآن کریم کی تلاوت ترک کرنا ہوگی

ڈاکٹر نے آپ کی آنکھوں کا معاینہ کرنے کے بعد کہا....

ایک مرتبہ ہم امام (رح) کے ساتھ نجف میں تھے۔ انہی دنوں آپ کی آنکھیں خراب ہوگئیں۔ ڈاکٹر نے آپ کی آنکھوں کا معاینہ کرنے کے بعد کہا: آپ کو چند دن قرآن کریم کی تلاوت ترک کرنا ہوگی تا کہ آنکھوں کو کچھ آرام مل سکے۔ اس پر امام (رح) مسکرائے اور فرمایا:

ڈاکٹر صاحب میں آنکھوں کو قرآن کریم کی تلاوت ہی کے لئے مانگتا ہوں۔ ورنہ کیا فائدہ، ان آنکھوں کا کہ جو میرے پاس ہوں لیکن میں ان کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت نہ کر سکوں۔ لہذا آپ کوئی ایسا نسخہ تجویز کریں کہ جن کے ساتھ میری آنکھیں بھی صحیح ہوجائیں اور مجھ سے قرآن مجید کی تلاوت بھی ترک نہ ہونے پائے۔

ای میل کریں