آپ مجھے لکھ کر دیں گے

آپ مجھے لکھ کر دیں گے

نجف میں امام(رح) کے گھر کے قریب زمین کا ایک ٹکڑا تھا

نجف میں امام(رح) کے گھر کے قریب زمین کا ایک ٹکڑا تھا جس کے لئے شیخ نصراللہ خلخالی نے امام(رح) سے اجازت مانگی تا کہ اس میں ایک مسجد اور امام(رح) کے لئے ایک گھر بنائیں اور آپ گھر کے پاس ہی مسجد میں درس دیں لیکن امام رہ نے انکو اس کام کی اجازت نہیں دی بہت اصرار کے با وجود بھی امام(رح)  نے منع کر دیا اور فرمایا میں ہر مہینہ اسی گھر کا کرایہ دیتا رہوں گا آپ (بلا وجہ) بہت زیادہ اصرار نہ کریں خلخالی صاحب نے کہا آپ یہاں جو چند سال کرایہ دیں گئے اتنے پیسوں میں ایک گھر بن سکتا ہے آپ اجازت دیں تا کہ میں یہاں اور ایک گھر کی تعمیر کر سکوں امام(رح) نے فرمایا آپ مجھے لکھ کر دیں کہ میں کل تک زندہ رہوں گا تو میں گھر خریدنے چلا جاتا ہوں  خلخالی صاحب نے کہا میں کیا میرے جد بزرگوار بھی اس طرح کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ امام(رح) مسکرائے اور آخر تک نجف میں کرایہ کے گھر میں زندگی بسر کی۔

ای میل کریں