مقررہ وقت کی پابندی

مقررہ وقت کی پابندی

امام(رح) اپنے تمام امور کو بڑے دقیق اور منظم طور پر انجام دیتے تھے

امام(رح) اپنے تمام امور کو بڑے دقیق اور منظم طور پر انجام دیتے تھے۔ آپ نے ایک بار درس کے بارے میں فرمایا:اگر سبق پڑھنے کے لئے آتے ہیں تو وقت پر آیا کریں اور اگر مسجد کے ثواب کے لئے آتے ہیں تو دوسری جگہ بھی مساجد ہیں۔

 یہاں تک کہ جب آپ کے فرزند مصطفی کی شہادت  کی خبر آپکو سنائی گئی اور آپ سے اُن کی تدفین اور دوسرے کاموں کے لئے کربلا جانے کی اجازت مانگی تو ہم سوچ رہے تھے کہ امام آج مسجد نہیں جائیں گے لیکن مقررہ وقت پر مسجد میں نماز کے لئے حاضر ہوے اور روزانہ کی طرح اس دن بھی مطالعہ اور قرآن خوانی میں مصروف رہے۔ احمد آقا سے منقول ہیکہ آقامصطفی کی شہادت کے  دن عصر تک امام(رح) نے اپنی ایک کتاب کے 70 صفحہ مطالعہ کئے تھے۔

ای میل کریں