ایرانی مجاہد محسن حججی

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید محسن حججی کا آخری دیدار کیا

ایرانی مجاہد محسن حججی اصفہان صوبے کے علاقے 'نجف آباد' سے تعلق رکھتے تھے

ابنا۔ شہید محسن حُججی کے جسدخاکی کو آخری دیدار کے لئے تہران کی امام حسین (ع) مسجد میں رکھا گیا تھا جہاں رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےشہید کا آخری دیدار کیا۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح  تہران کی مسجد امام حسین (ع) میں ایران کے عسکری مشیر محسن حُججی شہید کے جسد خاکی کا آخری دیدار کیا اور شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اورفاتحہ پڑھی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر شہید کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور شہید حججی کی قربانی  کو سراہتے ہوئے ان کے لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔

یاد رہے کہ شہید محسن حججی کے جسد خاکی کو پیر کی رات خصوصی پرواز کے ذریعے ایرانی دارالحکومت تہران لایا گیا.اور کل مشہد میں تشیع جنازہ کے بعدشہید حججی کے جسد خاکی کو مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی مقدس بارگاہ میں طواف کرایا گیا اور آج تہران میں تشیع جنازے کے بعد ان کے پیکر مطہر کو ان کے آبائی علاقے نجف آباد بھجوایا جائیگا جہاں کل انھیں میں دفن کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 25 سالہ ایرانی مجاہد محسن حججی اصفہان صوبے کے علاقے 'نجف آباد' سے تعلق رکھتے تھے۔

داعش کے دہشتگردوں نے شام اور عراق کی سرحد پر ان کو پہلے اسیر کیا اس کے بعد محسن حججی کو بے دردی سے شہید کیا۔

ای میل کریں