امام(رح) زندگی کے وسائل کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لے صرف ضرورت کے مطابق استعمال کرتے تھے جب امام (رح) نجف میں تھے تو دوسرے طلاب کی طرح ان کے پاس بھی فریج نہیں تھی اور امام(رح) راضی بھی نہیں ہوئے کہ شیخ خلخالی اپنے پیسوں سے ان کے لئے فریج خرید دیں امام(رح) نے دو سال تک پانی کے لئے معمول کولروں کو استعمال کیا اور فریج نہیں خریدی اور فرماتے تھے طلاب کے پاس نہیں ہے دو تین سال کے بعد جب طلاب کے شہریہ کی حالت بہتر ہوئی تو انھوں فریج خریدا تب امام(رح) نے فرمایا اب ہمارے لئے بھی خریدیں کیونکہ اب سب کے پاس ہے۔