امام خمینی(ره) انسانیت کے ہمدرد، رہنما

امام خمینی(ره) انسانیت کے ہمدرد، رہنما

امام خمینی، اسلامی دنیا میں استکبار مخالف ڈیزائنر ہیں؛ آپ نے اپنی مہم کے آغاز سے ہی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بلند کیا: الفهداوی

امام خمینی، اسلامی دنیا میں استکبار مخالف ڈیزائنر ہیں؛ آپ نے اپنی مہم کے آغاز سے ہی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بلند کیا: الفهداوی

میڈیا رپورٹ کے مطابق؛ امام خمینی کی برسی کی خصوصی تقریب کے موقع پر عراقی پارلمینٹ میں اکثریت کے رہنما سید عمار حکیم نے عراق میں ایرانی سفیر، شیعہ رضاکار فورس "الحشد الشعبی" کے بعض افسران اور شیعہ سنی علماء کی موجودگی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: امام خمینی فقط ایران ہی کےلئے نہیں بلکہ عالم اسلام سمیت تمام بشریت کےلئے فکرمند تھے۔

انہوں امام خمینی کو ایک جامع اور کامل شخصیت کے عنوان سے یاد کرتے ہوئے کہا: امام خمینی کا یہ جامع منصوبہ مشرقی اور مغربی طاقتوں پر انحصار کے بغیر ایک مکمل سیاسی نظام کا حصہ تھا جس کا نتیجہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی صورت میں سامنے آیا جو دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد نظام ہے۔

حکیم نے زور دیتے ہوئے کہا: قابل اعتماد رہنما، جدید دور میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق واضح موقف کا حامل، عمل میں اخلاص اور خدا پر توکل، ٹیم مینجمنٹ کی ایجاد اور رہبر کے گرد حلقہ بگوش افراد کےلئے آگاہی کی فراہمی، امام خمینی کی برجستہ خصوصیات اور اقدامات میں شمار ہوتی تھیں۔

اس تقریب میں فلسطینی سفیر کی موجودگی میں حجت الاسلام محمد سعید النعمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: امام خمینی ہمیشہ قدس اور فلسطین کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے تھے یہی وجہ تھی کہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو امام خمینی نے یوم القدس سے موسوم کرتے ہوئے اسے " اسلام کے دن " سے یاد کیا ہے۔ آج امت مسلمہ سمیت پوری بشریت امام خمینی کی مدیوں ہے۔

عراق میں انصار اللہ یمن کے سیاسی رکن نے تاکید کرتے ہوئے کہا: جب بھی امام خمینی کا تذکرہ ہوتا ہے تو تمام ذہنوں میں خود بخود قدس اور فلسطین کی تصویر مجسم ہوتی ہے۔

محمد الیمنی نے بعض عرب ریاستوں، خاص طور پر سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیلی محور کا حصہ قرار پانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: افسوس کے ساتھ یہ بات کہی جاسکتی ہےکہ سعودی حکام، یمن میں بے گناہ لوگوں کے بھیانک قتل عام سے خطے میں دوسری صہیونی ریاست میں تبدیل ہوگی ہے۔

شیخ کامل الفهداوی جو پیوند محمدی علماء کونسل کے رکن ہونے کے ساتھ الانبار صوبے کے ممتاز سنی عالم الدین بھی ہیں، نے امام خمینی کو اسلامی دنیا میں استکبار مخالف ڈیزائنر کا لقب دیتے ہوئے کہا: امام خمینی نے اپنی مہم کے آغاز سے ہی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف پوری شجاعت کے ساتھ اپنی دشمنی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا: بدقسمتی سے عرب ریاستوں نے اپنے آپ کو امریکہ اور اسرائیل کی آغوش میں قرار دیتے ہوئے، مکمل طور پر فلسطین کے مسئلے کو بھلا دیا ہے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ کی شفارش  پر عمل کرتے ہوئے اپنے پڑوسی ممالک سے مضبوط تعلقات قائم کرنے کی بجائے اسلامی ممالک کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کے درپے ہیں۔

http://akharinkhabar.com

ای میل کریں