روحانی کی معصومہ کی زیارت، مراجع سے ملاقات

روحانی کی معصومہ کی زیارت، مراجع سے ملاقات

حسن روحانی نے قم میں آیات عظام مراجع تقلید سے ملاقات اور دوستانہ گفتگو کی۔

حسن روحانی نے قم میں آیات عظام مراجع تقلید سے ملاقات اور دوستانہ گفتگو کی۔

معصومہ قم سے جماران نامہ نگار کے مطابق، صدر مملکت قم شہر میں داخل ہونے کے فوراً بعد، بی بی سیدہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کےلئے حرم مطہر میں شرفیاب ہوئے اور ایک خاص روحانی فضا میں دیگر زائرین و مقدس آستان کے مجاورین کے ہمراہ، کریمہ اہل بیت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت کی۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے صدارتی انتخاباتی مہم میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد، قم مقدسہ میں حاضر ہو رہے تھے، معصومہ (س) کی زیارت اور حرم مطہر کے نواح میں مدفون بزرگ علما اور شخصیات کے قبور پر فاتحہ خوانی کر کے، شہر قم میں موجود مراجع عظام تقلید کے بیوت کیطرف دست بوسی کےلئے روانہ ہوئے۔

اس مختصر دورے میں صدر جمہور، حجت الاسلام شیخ حسن روحانی نے آیت اللہ العظمی " صافی گلپائیگانی "، آیت اللہ العظمی " وحید خراسانی "، آیت اللہ العظمی " شبیر زنجانی " اور آیت اللہ العظمی " مکارم شیرازی " دامت برکاتہم، کے ساتھ، روحانی و دوستانہ فضا میں دیدار و گفتگو کی۔

اس معنوی سفر میں جناب محمد نہاوندیان صدر کے مسئول دفتر، حجت الاسلام انصاری صدر کے حقوقی نائب اور حجت الاسلام والمسلمین علوی صاحب وزیر اطلاعات [اینٹلی جنس سکیورٹی وزیر] صدر مملک کے ساتھ موجود تھیں۔

ای میل کریں