صدارتی اور بلدیاتی انتخابات ووٹنگ کا آغاز

صدارتی اور بلدیاتی انتخابات ووٹنگ کا آغاز

امام خمینی: آج انتخابات میں حصہ لینا نہ صرف سماجی اور قومی ذمہ داری ہے بلکہ ایک شرعی، اسلامی اور الہی فریضہ بھی ہے۔

امام خمینی: آج انتخابات میں حصہ لینا نہ صرف سماجی اور قومی ذمہ داری ہے بلکہ ایک شرعی، اسلامی اور الہی فریضہ بھی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی نیز سید مصطفی آقا میرسلیم اور سید مصطفی ہاشمی طبا کے درمیان مقابلے کا آغاز ہوچکا ہے؛ جبکہ انتخابات میں ۵۶ ملین ۵ لاکھ افراد، اپنا ووٹ استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

صدارتی اور بلدیاتی الیکشن کی مہم کئی ہفتے سے پورے ایران میں عروج پر تھی اور آج ایران کے عوام دنیا والوں کے سامنے اپنی دینی جمہوریت کے نظرئے کا شاندار جلوہ پیش کرنے کےلئے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرچکے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے تاکید فرمائی کہ "صدارتی انتخابات نہایت اہم ہیں"۔

رہبر انقلاب نے آج صبح انتخابات میں شرکت کرنے کے بعد فرمایا:

سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں کہ عوام انتخابات میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور یہ ہمارے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ عوام بھی اللہ کے شکرگزار ہیں کیونکہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہ انتخابات میں اس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

آپ نے فرمایا: ملک کی تقدیر اور قسمت کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے جو قوہ مجریہ کے سربراہ کا انتخاب کرتے ہیں، عوام کو اس امر کی جانب متوجہ ہونا چاہئے اور تاکید کی کہ بلدیاتی انتخابات بھی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ وہ افراد جو ان انتخابات میں منتخب ہوتے ہیں، شہریوں اور دیہاتیوں کے مسائل اور خدمات ان ہی کے اختیار میں ہیں۔

آخر میں قائد اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام عہدیداروں، کارکنوں اور صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ای میل کریں