سنت رسول(ص) کے اصولوں پر التزام، مشکلات کا حل

سنت رسول(ص) کے اصولوں پر التزام، مشکلات کا حل

یادگار امام: آج انسانی معاشرے ہر چیز سے زیادہ دوستانہ اور محبت آمیز روابط کا محتاج ہے۔ پیار و محبت سے انسانیت کو تکامل اور قوام ملےگی۔

یادگار امام: آج انسانی معاشرے ہر چیز سے زیادہ دوستانہ اور محبت آمیز روابط کا محتاج ہے۔ پیار و محبت سے انسانیت کو تکامل اور قوام ملےگی۔

اگر انسان ایک دوسرے کے حق میں احسان اور خوبی کرے تو مزید ایک دوسرے سے وابستہ اور دلبستہ ہوجائیں گے۔ اگر نوروز کے دنوں ہم ایک دوسرے کے ہاں رفت و آمد کریں اور ایک دوسرے کی خیریت اور حالات کے بارے معلومات اور خبر رکھیں، یقیناً انسان کو محبت، دوستی اور اندرونی سکون حاصل ہوگی۔

1396ھ نئے شمسی سال کی تحویل کے مراسم، ملکی مسائل کے تمام فراز و نشیب اور میدانوں میں حاضر و زندہ عوام کی عظیم اجتماع، حرم امام خمینی(رح) میں منعقد ہوا۔ مراسم میں آیت اللہ سید حسن خمینی نے " نو روز " کے بارے میں ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا:

پیغمبر اعظم(ص) سفارش فرماتے ہیں: " اگر ممکن ہو تو ہر دن، نو روز بنائیں " اور شاید یہ تعبیر " ہر روز تان نو روز " جو ہم ایرانی قوم استعمال کرتے ہیں، اسی نبوی روایت سے ماخوذ ہو۔

آپ نے مزید کہا: پیغمبر اسلام(ص) نے اس روایت میں اس بات کے تحقق پانے کے طریقے کے بارے میں فرماتے ہیں: " اللہ کی راہ میں ایک دوسرے کو تحفہ تحائف دیں اور ایک دوسرے سے تعلقات کو بڑھائیں، اپنوں، رشتہ داروں اور غیروں سے رحم کریں " اور حقیقت یہ ہےکہ آج انسانوں کی زندگی کو ہر چیز سے زیادہ مہربانی کی ضرورت ہے اور اس زمینے میں یہ معروف تعبیر ہےکہ " الانسان عبید الاحسان " انسان پیار و محبت کا بندہ ہے۔

یادگار امام نے تصریح کی: آج انسانی معاشرے ہر چیز سے زیادہ دوستانہ اور محبت آمیز روابط کا محتاج ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور آپس میں پیار و محبت سے پیش آئیں اور ایک دوسرے کے خیرخواہ ہوں تو یقیناً ایک اچھا معاشرہ تشکیل پائےگا اور اس صورت میں انسانیت کو تکامل اور قوام ملےگی۔

انھوں اس جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ ہم تمام سختیوں اور مشکلات کو سنت رسول اللہ(ص) سے ماخوذ روابط و تعلقات کی بنیادی اور اصول پر حل کرسکتے ہیں، اس بات کی سفارش کرتے ہوئے کہ معاشرے سے دشمنیوں، برائیوں، جھوٹ، کینہ اور ناچکیوں کو دور کریں فرمایا:

ہمارے معاشرے کی بہت سے مشکلات ایک دوسرے سے بے خبر ہونے کی وجہ سے جنم لیتے ہیں اور اگر ہم ایک دوسرے کی حالات اور زندگی کے بارے میں آگاہ رہیں اور آپس میں گرم تعلقات رکھیں، اچھے اور نیک روابط کی برکت سے بہت سی مشکلات بآسانی ناپید ہوسکتیں ہیں۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں