آقا سید احمد خمینی کے نام امام کا ایک خط

آقا سید احمد خمینی کے نام امام کا ایک خط

آپ، لڑکیوں اور آپ کے اہلیہ کےلئے فی نفر، دو سو تومان عیدی دیں۔

آپ (سید احمد)، لڑکیوں اور آپ کے اہلیہ کےلئے فی نفر، دو سو تومان عیدی دیں۔

 

بسمه تعالی

میرے عزیز احمد

انشاءاللہ صحت اور سعادت کے ساتھ ہوں گے۔

ہم بھی الحمدللہ تعالی صحت سے ہیں۔

امید ہےکہ بزرگوں کی دُعاؤں کی بدولت، آپ کی پریشانیاں دور ہوچکے ہوں گیں۔

بچوں کی عیدی کےلئے خانم نے ہر ایک کےلئے دس دینار لیا ہے اور ابھی کہتی ہیں کہ آپ کے نام لکھوں کہ اس دس دینار کی جگہ، ہر ایک کےلئے دوسو تومان دیں۔

آپ، لڑکیوں اور آپ کے محترمہ اہلیہ کے نام، فی نفر دوسو تومان، جناب چچا جان یا جناب آقائے لواسانی [۱] سے لیں اور ان کے ہاتھ دیں۔

انشاءاللہ آپ اور وہ سب خیریت و صحت کے ساتھ ہوں گے۔

محترم چچا [۲] کے حضور سلام عرض کرنا۔ ان کی تنہائی کے بارے میں فکرمند ہوں؛ انشاءاللہ صحت کے ساتھ ہوں گے۔ والسلام

آپ کے والد

ایک سو تومان بھی خانم کی جانب سے خازنجون [۳] کو دیں۔

تاریخ : 4 فروردین 1351 / 8 صفر 1392

[1]. حضرت آیت اللّه حاج سید محمد صادق لواسانی مراد ہے۔

[2]. حضرت آیت اللہ پسندیدہ کو امام اپنے والد کی جگہ مانتے تھے اور کئی بار فرما چکے تھے کہ اگر آپ نہیں ہوتے تو میں کبھی تعلیم حاصل نہیں پاتا اور آپ بہت زیادہ ان کا احترام رکھتے تھے؛ اس حد تک کہ جب امام فرانس سے واپس لوٹے آقائے پسندیدہ نے امام سے ہوائی جہاز میں ملاقات کی؛ ہوائی جہاز سے اترنے سے پہلے آپ نے فرمایا: میں آقائے پسندیدہ کے آگے نہیں چلوں گا۔ حالات بدل گئے، میں نے مشورہ دیا کہ میں چچا صاحب کے ساتھ ائیرپورٹ کے لانچ میں جاتا ہوں اور پھر واپس لوٹ کر آپ کے ہمراہ چلوں گا۔ امام نے اس بات کو قبول فرمایا۔

[3]. خازنجون یعنی خانم " خازن الملوک "، امام کی اہلیہ کی ماں، کیوںکہ بچے انھیں " خازنجون " کہتے تھے، حضرت امام بھی اسی نام سے پکارتے تھے۔

 

منبع: صحیفه امام؛ ج2، ص428

ای میل کریں