خمینی خاندان کے عزیزوں اور شہدائے انقلاب اسلامی کی تعظیم اور یاد
خمینی خاندان کے عزیزوں اور شہدائے انقلاب اسلامی کی تعظیم اور یاد سنہ ۱۳۹۵ ہجری شمسی کے آخری جمعرات اور امام خمینی کے شریکۃ الحیات مرحومہ بانو خدیجہ ثقفی نیز آپ کے جوان سال فرزند اور دست و بازو مرحوم آغا سید احمد خمینی اور انقلاب اسلامی کے ہر دلعزیز شہدا کی یاد کا پروگرام، حرم مطہر امام خمینی رحمت اللہ علیہ میں منعقد کیا گیا۔
اس باعظمت تقریب میں امام خمینی علیہ الرحمہ کے نواسے آیت اللہ سید حسن خمینی اور خمینی خاندان کے تمام اعضا و اقارب، صدر جمہوریہ اسلامی ایران کے نائب جناب جہانگیری، علما و فضلائے کرام نیز دینی اور سیاسی شخصیات بمعہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی رحمت اللہ علیہ کے خاندان اور بانی انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام روح اللہ الخمینی(رح) کے دوستدار عوام بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔
تلاوت کلام پاک، قرآن مجید سے تقریب کا آغاز ہوا؛ مداحاں اہل بیت علیہم السلام نے منقبت اور مرثیہ سرائی سے سامعین کو مستفیض کیں۔
حجت الاسلام والمسلمین جناب محمد علی خسروی نے حاضرین مجلس سے گفتگو کی۔ پروگرام کے اختتام پر مومنین نے آیت اللہ سید حسن خمینی کی امامت میں نماز مغربین پڑھی۔