سیاسی مذہبی انقلاب

ایک قوم کی بے پناہ محبت

کاتالیک یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر فسبری

امام خمینی رہ اسلامی ثقافت کی وجہ سے اپنی قوم کے متحرک ہونے کا سبب بنے انھوں نے ایک سیاسی مذہبی انقلاب سے اپنے ملک میں ایک عظیم نہضت کو وجود میں لایا ان کی اس تحریک کا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ کسی کامیابی کے لئے قدرت خدا وند پر ایمان رکھنا ضروری ہے ۔

امام نے اس راستہ سے مغرب کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا حالانکہ مغرب کے میڈیا نے بہت کوشش کی کے امام کی معنوی قدرت کو مخفی کرے۔

ڈاکٹر فسبری نے ایرانی قوم کی عزادری کو ایک قوم کا اپنے معشوق سے بے پناہ محبت کا نمونہ قرار دیا  اور اپنے رہبر اور امام کے فراق میں لاکھوں لوگوں کا آنسوں بہانا ان کی محبت میں اضافہ کرتا ہے  لاکھوں مسلمانوں کا عکس العمل ایک سیاسی کے فراق میں نہیں تھا بلکہ ایک ایسے انسان کے فراق میں تھا جس ایک قوم کو اس کی پہچان واپس دلوائی تھی اور ایک ڈوبتے ہوے فرہنگ کو دوبارہ زندہ کیا۔


ای میل کریں