اعلی پاکستانی رہنما

پاک، ایران تعلقات کے فروغ پر آیت اللہ رفسنجانی کا منفرد کردار رہا

پاکستانی مشیر خارجہ کی آیت اللہ رفسنجانی کے تعمیری کردار کی تعریف

ارنا - پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے نامور ایرانی رہنما مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایرانی صدر نے پاکستان،ایران تعلقات کو فروغ دینے پر مفرد انداز میں کردار ادا کیا۔

يہ بات 'مياں رضا رباني' نے گزشتہ روز پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں واقع ايراني سفارتخانے ميں تعزيتي كتاب ميں اپنے تاثرات قلمبند كرنے كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي۔

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ آيت اللہ رفسنجاني كي رحلت سے پاكستان نے بھي اپنے ايك ديرينہ دوست اور عظيم مفكر كھو ديا۔

پاكستاني سينيٹ كے چيئرمين نے بتايا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان مذہبي، ثقافتي اور سياسي لحاظ سے بہت سارے مشتركات پائے جاتے ہيں اور مرحوم آيت اللہ ہاشمي نے ان تعلقات كي توسيع كے لئے مثالي كردار ادا كيا۔ انہوں نے كہا كہ باني اسلامي انقلاب حضرت امام خميني (رہ) كے روحاني فرزند اور بے مثال ساتھي آيت اللہ رفسنجاني كے انتقال سے پوري اسلامي دنيا كو شديد صدمہ پہنچا ہے۔

اس رپورٹ كے مطابق، پاكستان كي قومي اسمبلي كے اسپيكر 'سردار اياز صادق' نے بھي اعلي ايراني شخصيت مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كي رحلت كو اسلام، ايران اور اسلامي انقلاب كے لئے عظيم صدمہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ رفسنجاني كے انتقال سے اسلام نے ايك عظيم سرمايہ، ايران نے ايك عظيم مرد مجاہد اور اسلامي انقلاب نے ايك مفكر كھو ديا۔

انہوں نے مزيد بتايا كہ آپ تحريك اسلامي اور انقلاب كے دوران اہم ذمہ دارياں سرانجام ديں، ايران پر مسلط كي گئي آٹھ سالہ جنگ ميں آپ كا كردار كسي سے پوشيدہ نہيں اور آپ نے ايراني وقار اور دفاع كے لئے كسي بھي كوشش سے دريغ نہيں كيا۔

پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مرحوم آیت اللہ رفسنجانی نے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔

يہ بات 'سرتاج عزيز' نے گزشتہ اسلام آباد ميں واقع ايراني سفارتخانے ميں تعزيتي كتاب ميں اپنے تاثرات قلمبند كرنے كے موقع پر كہي۔

اس موقع پر انہوں نے اعلي ايراني سياستدان مرحوم آيت اللہ اكبر ہاشمي رفسنجاني كي رحلت كو اسلام، ايران اور اسلامي انقلاب كے لئے عظيم صدمہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ رفسنجاني كے انتقال سے اسلام نے ايك عظيم سرمايہ، ايران نے ايك عظيم مردم جاہد اور اسلامي انقلاب نے ايك مفكر كهو ديا۔

سرتاج عزيز نے كہا كہ مرحوم آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني نے اپنے صدارتي دوران كے موقع پر دونوں ممالك كے درميان كثير الجہتي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے بہت كوششيں كي ہيں۔

انہوں نے بتايا كہ مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كي ايران اور عالم اسلام كے لئے خدمات كو تاريخ ميں سنہرے الفاظ ميں لكھا جائے گا۔

ای میل کریں