ایک مرتبہ خانم [امام کی زوجہ] کو معدہ کی تکلیف ہوئی، طے پایا کہ ہسپٹال جائیں اور وہ وہاں ان کا با قاعدہ چیکپ کیا جائے۔ امام نے مجھ سے فرمایا: "ہر لمحہ خانم کی طبیعت پوچھ لیا کرو اور مجھے فون پر خبر دو"۔
میں بھی ہر چند منٹ بعد ایک بار خبر لیتا اور امام کو اطلاع دیتا تھا۔ جس وقت خانم کو آپریشن تھیئٹر کےلیے تیار کیا جا رہا تھا، امام نے مجھے پچاس ہزار تومان دیا اور فرمایا: "اسے شہر کے غریب علاقوں میں تقسیم کرو"۔
میں نے غریبوں میں تقسیم کرنے کے بعد لوٹ آیا۔ جب میں نے آپریشن کی کامیابی اور خانم کی صحت یابی کی خبر امام کو دی، آپ نے اور بیس ہزار تومان مجھے دیا۔ میں نے عرض کیا: آقـــا! ان کو بھی وہاں لے جا کر تقسیم کرو؟
فرمایا: نہیں! یہ صرف تمہارے لئے ہیں۔
برداشتہایی از سیرہ امام خمینی؛ ج۱،ص۷۸