خانم سے تکلم

خانم سے تکلم

راوی: حجۃ الاسلام و المسلیمن سید علی اکبر محتشمی

امام اپنی پندرہ سالہ نجف کی زندگی میں، کبھی کسی سے فون پر بات نہیں کرتے تھے۔ جب ہم فرانس پہنچے، پہلا یا دوسرا دن، امام نے فرمایا:

مجھے خانم سے بات کرنی ہے، نجف اشرف فون ملائیں۔

جتنی مدت امام فرانس میں تھے، یہ مسئلہ کئی بار پیش آیا کہ آپ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فون پر بات کی۔ آپ نے کئی بار پیرس سے پیغام دیا"

جتنا جلد ہوسکے خانم کے پاسپورٹ اور ویزا کا کام کریں، تاکہ خانم بھی فرانس تشریف لائیں"۔

ایک دو ہفتہ کے بعد، جب امام کی اہلیہ فرانس پہنچی، ہم نے امام کے چہرے پر ایک خاص سکون، اطمینان اور مسکراہٹ مشاہدہ کیا۔

 

برداشتہایی از سیرہ امام خمینی؛ ج۱،ص۸۷؛  درسہایی از امام، مہر امام، ص۱۴

ای میل کریں