اقامہ نماز کی ذمہ داری، ہم سب پر عائد ہوتی ہے

اقامہ نماز کی ذمہ داری، ہم سب پر عائد ہوتی ہے

رہبر معظم انقلاب: نماز کی قدر و منزلت کو خود بھی پہچانیں، دوسروں کو بھی پہچنوائیں۔

رہبر معظم انقلاب: نماز کی قدر و منزلت کو خود بھی پہچانیں، دوسروں کو بھی پہچنوائیں۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مندرجہ ذیل پیغام کے متن کو حجت الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے پڑھ کر سنایا۔


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


نماز، پوری امت مسلمہ کےلئے ایک ایسے کھلے دریچے کی مانند ہےکہ جس کے ذریعے خداوند متعال کی رحمت و ہدایت تک پہنچا جاسکتا ہے اور اپنی زندگی کو درست سمت، زاویے اور خیر و برکت سے سرشار قرار دیا جاسکتا ہے۔

ہر فرد کی روحانی سلامتی نماز سے وابستہ ہے اور ہر معاشرے کی صراط مستقیم اور حیات طیبہ بھی نماز قائم کرنے سے ہی محقق ہوتی ہے۔

کتاب و سنت میں نماز پر اتنی زیادہ تاکید کا ہدف اس کے علاوہ کچھ اور نہیں ہےکہ رحمت کا یہ دریچہ اسلامی معاشرے کے ہر فرد پر کھلا رہے اور اس سے بہرمند ہونے کا موقع دستیاب رہے۔

کئی سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران میں اس نعرے کے ساتھ کہ: الَّذینَ إِن مَکَّنّاهُم فِی الأَرضِ أَقامُوا الصَّلاة... اور یہ سالانہ اجلاس مجاہد عالم دین حجت الاسلام والمسلمین قرائتی کی انتھک محنت اور ہمت سے برپا ہوتا ہے جس میں بار بار نماز کی توسیع اور ہماری نمازوں کے مطلوبہ کیفیت تک پہنچنے کی تاکید کی جاتی ہے۔

بہرحال ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا چاہئے کہ اس الہی فریضہ کا حق ہم سے ادا نہیں ہوسکا کہ جو ہماری انفرادی اور اجتماعی مشکلات کا درمان ہے۔ ہم عہدیدار، ہم سخنور اور مقرر، ہم وہ جن کے ہاتھوں میں زمام امور مملکت ہے، ہم علماء اور دین کی تعلیم اور تبلیغ کرنے والے، اور ایک ایک فرد اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے تمام افراد، سب کے سب اقامہ نماز کی اس ذمہ داری میں برابر کے شریک ہیں۔

ہم سب کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ نماز کو اس کے شائستہ مقام پر کہ جس کے بارے میں قرآن اور حدیث میں تاکید کی گئی ہے، پہچانیں اور دوسروں کو بھی پہچنوائیں اور اپنے ذاتی اعمال کو بھی اس کے ذریعے اعلیٰ درجات تک پہنچائیں۔

خداوند متعال سے آپ تمام افراد اور جناب آقائے قرائتی کی توفیقات میں اضافے کےلئے دعاگو ہوں۔

والسلام علیکم و رحمہ اللہ

سید علی خامنه‌ای

۱۷ آذر ماه ۱۳۹۵

بمطابق ۸ دسمبر ۲۰۱۶

ای میل کریں