بسیج، اسلامی نظام کا عظیم سرمایہ

بسیج، اسلامی نظام کا عظیم سرمایہ

آیت اللہ دری نجف آبادی کا کہنا تھا: بسیج، اسلامی جمہوریہ ایران کا ناقابل تسخیر قومی سرمایہ ہے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی کا کہنا تھا: بسیج، اسلامی جمہوریہ ایران کا ناقابل تسخیر قومی سرمایہ ہے۔

جماران کے مطابق، آیت الله قربان علی دری نجف آبادی نے اراک شہر کے نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا: بسیج کا شمار، حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور رہبر انقلاب اسلامی کے عظیم اہداف اور مکتب میں ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا: ہر کسی کو بسیجی سوچ کا حامل ہونا چاہئے اور فکری، اعتقادی، ثقافتی، اخلاقی، تربیتی، اقتصادی اور سیاسی میدان میں دشمن کی سازشوں کے مقابلے کےلئے تیار رہتے ہوئے ان کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

ولی فقیہ کے نمائندے نے اربعین حسینی(ع) پیدل مارچ میں شریک کروڑوں عاشقان اہل بیت علیہم السلام کی تعریف اور قدردانی کرتے ہوئے کہا: اس سال بھی اربعین حسینی(ع) بڑے اہتمام اور خاص عظمت کے ساتھ منایا گیا؛ حکام اور مسئولین کو چاہئے کہ اس عظیم الشان تقریب کے مثبت اور منفی نکات کا بغور جائزہ لینے کے بعد، آنے والے برسوں میں اربعین حسینی(ع) کے پیدل مارچ کی بہتری کےلئے مثبت نکات کی تقویت کے ساتھ، منفی نکات کی اصلاح کےلئے اقدام کریں۔

خدا سے دعا ہےکہ زائرین کرام اور خدمت گزاروں کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کرتے ہوئے ان کے اس عمل کو آخرت کا ذریعہ قرار دے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے مزید کہا: آنے والے دنوں میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی وفات اور امام حسن مجتبی علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے ایام کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص عظمت کے ساتھ ان ایام میں سوگواری منانے کی کوشش، لازمی ہے اور ان خاص دنوں سے تمام لوگوں کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

مرکزی صوبے کا امام جمعہ و جماعت، آیت الله دری نجف آبادی نے اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں حوزہ علمیہ قم کے استاد معظم آیت اللہ اردبیلی کی رحلت اور تشییع کے متعلق بتاتے ہوئے کہا: آیت الله سید عبدالکریم موسوی اردبیلی کا شمار، اسلامی انقلاب کی عظیم شخصیات میں ہوتا ہے جس نے اپنی زندگی کے تمام مراحل میں ہمیشہ اسلام اور انقلاب اسلامی کی ترقی کےلئے اپنی عظیم خدمات پیش کیں اور انقلاب کے ہر موڑ پر امام راحل امام خمینی علیہ الرحمہ کا ساتھ دیا؛ خدا انہیں اپنے اولیاء کے زمرے میں محشور کریں۔

 

حوالہ: ایرنا خبر رساں ایجنسی

ای میل کریں