رہبر معظم کا تعزیتی پیغام مرضیہ حدیدچی دباغ کی رحلت پر

رہبر معظم کا تعزیتی پیغام مرضیہ حدیدچی دباغ کی رحلت پر

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے خاص مریدوں میں سے تھی، مرحومہ

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے خاص مریدوں میں سے تھی، مرحومہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جاری کردہ اپنے پیغام میں مجاہدہ اور انتھک انقلابی خاتون، مرضیہ حدید چی دباغ کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جماران کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مبارز اور انتھک انقلابی خاتون، مرضیہ حدید چی دباغ کی رحلت پر، آپ کے تمام پسماندگان، دوستان اور مجاہد ساتھیوں کے حضور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

طاغوتی حکومت کے دور میں آپ دلیر اور فداکار خاتون، مومنہ مجاہدوں کی صف میں شمار ہوتی تھی جو قید اور شدید تشدد بھی آپ کو اس صراط سے دور نہ کرسکا اور اسلامی جمہوریہ کے دوران بھی ہمدان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر؛ پارلیمنٹ میں نمائندہ؛ یونیورسٹی میں تدریس نیز خدمت خلق تنظیموں میں شرکت جسے ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھایا۔

اسی طرح آپ کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ سابق سوویت یونین کے رہنماؤں کو امام خمینی کے مشہور خط پہنچانے والے تین رکنی وفد میں منتخب کیا گیا۔

اللہ کی رحمت و رضوان، اس مخلص و فداکار خاتون کے شامل حال ہو۔ [آمین رب العالمین]

سید علی خامنه ای

۲۷ آبان ۱۳۹۵ [۱۷/۱۱/۲۰۱۶ء]

یادگار امام سید حسن خمینی نے مرضیہ حدید چی دباغ کی رحلت پر، تعزیتی پیغام جاری کیا۔

جماران کے مطابق، پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسمه تعالى
نہایت افسوس کے ساتھ مجاہدہ اور انقلابی فداکار بانو، خانم طاہرہ دباغ کے دار بقا کیطرف پرواز کی خبر، دریافت کی۔

مرحومہ، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے خاص مریدوں میں سے تھی؛ آپ نے اسلام کے فروغ اور سربلندی نیز افکار امام راحل کی تقویت کی راہ میں انتھک کوشش کی؛ جیلوں کی سختیاں جھیلی اور ناقابل برداشت تشدد بھی جان و دل سے خریدی اور دیگر تمام مصائب میں امام خمینی اور آپ کے اہل خانہ کے کنار اور ساتھ رہی۔

اللہ سبحانہ سے آپ کے علو درجات اور پسماندگان کےلئے صبر و اجر کا خواہاں، ہوں۔

 

سید حسن خمینى

۲۷ آبان ۱۳۹۵ [۱۷/۱۱/۲۰۱۶ء]

ای میل کریں