معاشرتی معیار

کیا عورتوں اور مردوں کیلئے الگ الگ ہمہ گیر معاشرتی معیار ہیں ؟

انسانی حقوق کی روسے عورت ومرد میں کوئی فرق نہیں

حضرت امام خمینی  (ره)معتقد ہیں  کہ دین اسلام کے پیش کردہ اکثر معاشرتی قوانین اور معیارات عورت اور مرد دونوں  کیلئے ایک جیسے ہیں ، کیونکہ عورتیں  اور مرد درحقیقت انسان اور یکساں  ہیں  اور بعض خاص صورتوں  میں  عورتوں  اور مردوں  کے معیارات میں  اختلاف پایا جاتا ہے جن کی بنیاد بھی ایک ہی ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی قوانین مصالح اور بھلائیوں  کیلئے ہیں  اور بعض صورتوں  میں  مفاسد اور برائیوں  کی روک تھام بھی کرتے ہیں  ان مصالح کا حصول عورتوں  اور مردوں  کے الگ الگ قوانین کا متقاضی ہے۔ امام خمینی  (ره) اس سلسلے میں  فرماتے ہیں : ’’اسلام کے تمام قوانین مرد اور عورت کے فائدے کیلئے ہیں‘‘۔(جایگاہ زن در اندیشہ امام خمینی  ، ص 61)

’’سب کیلئے کچھ نہ کچھ پابندیاں  ہیں ، شرعی اور الٰہی پابندیاں ۔ یہ پابندیاں  معاشرے ہی کے فائدے کیلئے ہیں ‘‘۔(جایگاہ زن در اندیشہ امام خمینی  ، ص 61)

’’انسانی حقوق کی روسے عورت ومرد میں  کوئی فرق نہیں ، کیونکہ دونوں  ہی انسان ہیں ۔ عورت کو بھی مرد کی طرح اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ البتہ عورت ومرد میں  بعض فرق بھی پائے جاتے ہیں  جن کا ان کی انسانی حیثیت سے کوئی تعلّق نہیں  ہے‘‘۔(جایگاہ زن در اندیشہ امام خمینی  ، ص 63)

’’اسلامی نظام میں  عورت کو بھی وہ حقوق حاصل ہیں  جو مرد کو حاصل ہیں ۔ تعلیم کے حصول کا حق، کام کا حق، ملکیت کا حق، ووٹ ڈالنے کا حق، ووٹ لینے کا حق، مرد کو جو جو حقوق حاصل ہیں  وہ سب عورت کو بھی حاصل ہیں ۔ البتہ بعض چیزیں  جو برائیوں  کو جنم دیتی ہیں  مرد پر حرام ہیں  اور برائیاں  پیدا کرنے والی کچھ چیزیں  عورت پر حرام ہیں ‘‘۔(جایگاہ زن در اندیشہ امام خمینی  ، ص 60)

۱۔  حجاب عورت سے متعلق معیارات اور مرد سے متعلق معیارات میں  پائے جانے والے ایک فرق کا تعلّق واجب پردے کی مقدار سے ہے۔ ’’اسلام میں  عورت پر پردہ واجب ہے‘‘۔(جایگاہ زن در اندیشہ امام خمینی  ،ص 95)

۲۔  میراث اور طلاق عورت اور مرد سے متعلق معیارات میں  جو فرق پائے جاتے ہیں  ان میں  سے ایک کا تعلّق میراث اور دوسرے کا طلاق سے ہے۔ ’’جو شخص میراث اور طلاق (جو کہ اسلام کے ضروری احکام ہیں ) میں  عورت کے حقوق کی مساوات وبرابری کا قائل ہو۔۔۔ تو جان لے کہ اسلام نے اس کا انجام معین کررکھا ہے‘‘۔(جایگاہ زن در اندیشہ امام خمینی  ، ص 250)

ای میل کریں