تلاوت قرآن کا احیاء

تلاوت قرآن کا احیاء

راوی: سید احمد خمینی

امام خمینی کی زندگی میں قرآن ایک خاص اہمیت رکھتا ہے؛ ماہ مبارک رمضان میں امام خمینی کا زیادہ وقت تلاوت قرآن میں بسر ہوتا تھا۔ امام خمینی کے فرزند ارجمند سید احمد خمینی اس بارے میں لکھتے ہیں:

امام خمینی جب نجف اشرف میں تھے تو وہ ماہ رمضان میں تین دن میں ایک قرآن ختم کیا کرتے تھے تہران جماران میں وہ اپنی ضعیفی کی وجہ سے دس دن میں قرآن پاک کا ایک ختم کیا کرتے تھے چونکہ وہ قرآن مجید سے بہت ہی زیادہ مانوس تھے … بارہا میں نے دیکھا ہےکہ امام خمینی گھنٹوں ایک آیت پر غور وفکر کیا کرتے تھے۔

 

آئین انقلاب اسلامی ۱۴۹۔

ای میل کریں